لکھنؤ یونیورسٹی: اسکالرشپ اور فیس ادائیگی کے لئے درخواست کی کارروائی شروع 

لکھنؤ: مختلف کورسز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کیلئے جنرل اسکالرشپ اور فیس ادائیگی کی درخواستیں شروع ہوگئی ہیں۔

لکھنؤ یونیورسٹی نے طلباء  سے کہا ہے کہ وہ 5 نومبر تک درخواست پُر کرکےاس کا پرنٹ اپنے ہیڈ/ڈین سے تصدیق کراکر  سی پی ایم ٹی عمارت میں جمع کرائیں۔

رجسٹرار ڈاکٹر ونود کمار سنگھ نے کہا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

Related Articles