کاؤنٹی کرکٹ، شان کی دوسری ڈبل سنچری

لندن،اپریل۔شان مسعود نے کائونٹی کر کٹ میں ایک ڈبل سنچری بناکر اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کردیا، وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مسلسل دو اننگز میں 2 ڈبل سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ شان مسعود نے ڈربی شائرکرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف ڈبل سنچری بنائی ،پاکستانی اوپنر نے اس سے قبل سسکس کیخلاف 239 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ڈربی شائر نیلیسٹر کے 213 رنزکے جواب میں 3 وکٹ پر 380 رنز بنالئے تھے۔

Related Articles