روہت اور بمراہ کو وزڈن کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا

لندن، اپریل۔ انڈین کپتان روہت شرما اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو وزڈن کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ڈیون کونوے، ڈین وان نیکرک اور اولی رابنسن کو بھی وزڈن ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ روہت اور بمراہ انگلینڈ کے پچھلے دورے میں بالترتیب بلے بازی اور باؤلنگ اوسط میں سرفہرست تھے۔ یہ سیریز ہندوستان کے 2-1 سے آگے رہتے ایک میچ پہلے کووڈ۔ 19 کے خطرے کے پیش نظر ختم ہو گئی تھی، باقی ایک ٹیسٹ جولائی میں کھیلا جانا ہے۔ انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ کو ان کی عالمی کارکردگی پر دنیا کا ٹاپ کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی لیزیل لی کو ویمن کرکٹر جبکہ پاکستان کے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ کانوے نے لارڈز میں اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز میں 200 رنز بنائے اور اس کے پندرہ دن بعد وہ پہلی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حصہ تھے۔ جنوبی افریقہ کی آل راؤنڈر نی کرک کی کپتانی میں اوول انویسیبلس نے ویمنز ہنڈریڈ کا پہلا ایڈیشن جیتا تھا۔ انگلینڈ کے اولی رابنسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا شاندار آغاز کیا تھا، نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے خلاف اپنے پہلے چار میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ وزڈن کے فائیو کرکٹر آف ایئر ایوارڈ کسی کھلاڑی کو کیریئر میں صرف ایک بار دیا جاتا ہے اور یہ انگلینڈ کے ڈومیسٹک سیزن میں کھلاڑی کی شاندار کارکردگی کا نتیجہ ہوتا ہے۔

Related Articles