ڈیبیو کپتانی کی جیت یادگارہے: راشد

پونے، اپریل ۔گجرات ٹائٹنز کے کپتان راشد خان نے چنئی سپر کنگز کے خلاف جیت کے بعد کہا کہ یہ جیت یادگار ہے، میری ڈیبیو کپتانی تھی، میں نے بلے بازی میں بھی اچھا کیا، یہ اچھا لگا۔ہم میچ کو اختتام تک لے جانا چاہتے تھے۔راشد نے کہا، ’’ہمیں آخری سات اوورز میں 90 رنز درکار تھے اس لیے ہمیں معلوم تھا کہ ہم یہ میچ جیت سکتے ہیں۔ ہماری ٹیم میں قابلیت ہے اور ہم نے کر دکھایا۔ اس ٹیم کے خلاف بات ہو ئی تھی کہ ایک بلے باز کم ہے لیکن میں اچھے سے بلے بازی کر رہا تھا، ٹیم نے مجھ پر بھروسہ کیا اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے بھی بلے سے اپنا حصہ ڈالا۔ میں ملر سے بات کررہاتھا کہ گیند کو تیزہٹ کرنا ہے۔ جارڈن کی گیندبازی کے وقت میں ذمہ داری لینا چاہتا تھا، میں سوچ رہا تھا کہ اگر20 رن بھی اس اوور میں آجاتے ہیں تو ہم میچ جیت سکتے ہیں۔پلیئر آف دی میچ ڈیوڈ ملر نے کہا کہ ‘نمبر چار کی پوزیشن ہی ہے جس پر میں اپنے کیرئر میں بلے بازی کرتا آیاہوں، لیکن آج پاورپلے میں ہم نے کئی وکٹ گنوادئے تھے تو مجھے اپنا گیم بدلناتھا۔ راشد نے میرے اوپر سے کافی دباوہٹایا۔ جب کوئی دوسرے سرے پر اس طرح رن بناتا ہے تویہ واقعی خاص ہوتا ہے ۔ جس اوور میں انہوں نے 20 رن نکالے وہ ٹرننگ پوائنٹ رہا اورہم میچ جیت گئے۔ ہم نے ماضی میں بھی کئی قریبی میچ کھیلے ہیں، یہ بھی ایک قریبی میچ تھا۔ ہمیں امید ہے کہ ہم جیت کے موومنٹ کو آگے بھی جاری رکھیں گے۔

Related Articles