بارہ بنکی:نائب وزیر اعلی اچانک اسپتال کے معائنے کو پہنچے

بارہ بنکی:اپریل۔ اترپردیش کے نائب وزیر اعلی و وزیر صحت برجیش پاٹھک نے پیر کو بارہ بنکی میں ضلع اسپتال کا اچانک دورہ کر کے اسپتال میں ملی خامیوں پر چیف میڈیکل افسر سمیت دیگر ڈاکٹروں کو وزیر صحت کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے ڈاکٹروں سے تاکید بھی کی کہ متبادل نہ ہونے کی صورت میں ہی کسی مریض کو دوسرے اسپتال میں علاج کے لئے ریفر کیاجائے۔پاٹھک نے پورے اسپتال احاطے کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہیں ضلع اسپتال میں کئی طرح کی خامیاں ملیں۔اس سے ناراض وزیر نے اسپتال انتظامیہ کو جم کر پھٹکار لگائی۔اس کے علاوہ انہوں نے استپال میں زیر علاج ایک مریض سے بات بھی کی۔قابل ذکر ہے کہ وزیر صحت بننے کے بعد پاٹھک لگاتار طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے اسپتالوں کے دورے پر ہیں۔ اس ضمن میں وہ اپنی پرائیویٹ کار سے اچانک بارہ بنکی ضلع اسپتال کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔ وزیر کے اسپتال پہنچنے کی جانکاری ملتے ہی محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی۔

Related Articles