حکومت دور دراز علاقوں میں آسان نقل و حرکت کو یقینی بنائے گی: گڈکری

نئی دہلی، اپریل۔ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت انڈمان اور نکوبار جزائر جیسے دور دراز علاقوں میں رابطے کی بہتر سہولتوں کو فروغ دینے کے لیے کئی اہم اقدامات کر رہی ہے، جس سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کی مدد کرنا آسان ہو گا۔ مسٹر گڈکری نے بدھ کو کہا کہ انڈمان اور نکوبار جزائر میں قومی شاہراہ نمبر 4 پر بوئڈن آباد تا فیر گنج سیکشن پر تعمیراتی کام پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔ اس سیکشن پر 26 کلومیٹر لمبی سڑک کی تعمیر پر 170 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیکشن پر سڑک کی تعمیر کا آغاز ملک کے دور دراز علاقوں جیسے انڈمان اور نکوبار جزائر میں ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کو بڑھانے کے مرکزی حکومت کے کثیر المقاصد منصوبے کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔ اس سڑک کی تعمیر سے رسائی میں بہتری آئی ہے اور پورٹ بلیئر سے ضلع انڈمان کے دوسرے شہروں تک بغیر کسی رکاوٹ کے ٹریفک کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ 4یعنی ‘انڈمان ٹرنک روڈ انڈمان اور نکوبار کے مختلف جزائر کی لائف لائن ہے اور یہ سڑک انڈمان اور نکوبار جزائر کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔

Related Articles