وزیر اعلیٰ نے اتر پردیش کوکلین سروے -2020 میں سب سے زیادہ انعامات حاصل کرنے پرریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی
لکھنؤ:وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کلین سروے -2020 میں اتر پردیش کوسب سے زیادہ انعام حاصل کرنے پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک گیر سروے کے ٹاپ 12 ایوارڈوں میں سے ریاست کو 2 ایوارڈ ملے ہیں۔ ریاست کے 19 اداروں نے مختلف زمروں میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ملک گیر پیمانے پر اعزاز حاصل کر اترپردیش کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں چلائی گئی صفائی مہم کے نتیجے میں ملک میں صفائی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر عوامی بیداری پیدا ہوئی ہے۔ صفائی سے متعلق بیداری عالمی وبائی مرض کووڈ 19 سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ریاستی حکومت کلین انڈیا مشن کے موثر نفاذ کو یقینی بنارہی ہے۔ صفائی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ ان لاک بندوبست میں ریاست میں ہر ہفتہ اور اتوار کو خصوصی صفائی اور سینٹائزیشن مہم چلائی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے سروے -2020 میں ریاست کے کئی شہروں کے ذریعہ اپنی ریکنگ میں قابل ذکر اصلاح کئے جانے پروزیر اعلیٰ نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس کی بہتری کے لئے موثر کوششیں جاری رکھی جائے۔ قابل ذکر ہے کہ 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں کے زمرے میں ریاست کے بہت سے شہروں نے اپنی ریکنگ میں کافی اصلاح کی ہے۔ لکھنؤ کو12 واں ، آگرہ 16 واں ، غازی آباد کو 19 واں ، پریاگ راج کو 20 واں ، کانپورکو 25 واں اور وارانسی کو27 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔
آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ کلین سروے -2020 میںانعام حاصل کرنے والی ریاست کے 19بلدیاتی اداروں میں 2کینٹ کے علاقے بھی شامل ہیں۔ وارانسی اور شاہجہاں پوربلدیاتی ادارہ کے علاوہ ریاست کے اعزاز سے نوازے گئے دیگر اداروں میں لکھنؤ ، فیروز آباد ، قنوج ، چنار ، گنگا گھاٹ ، آواگڑھ، میرٹھ کینٹ ، گجرؤلا ، مراد نگر ، سیانا ، پلیاکلاں ، ملانواں ، بڑوا ساگر ، بیکور ، بلدیو ، اچھلڈا اور متھرا کینٹ شامل ہیں۔
کلین انڈیا مشن (شہری) کے تحت وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ریاست نے اہم کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ ریاست میں نجی اجابت گھروںکا ہدف صد فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ ریاست کے سبھی بلدیاتی اداروں میں خواتین کے لئے خصوصی طور سے پنک اجابت گھر کی تعمیر کرائی گئی ہے۔