سی بی آئی نے بدعنوانی کے معاملے میں انل دیشمکھ کو گرفتار کیا

سابق پولیس کمشنر کی شکایت پر سابق وزیراعلی کی گرفتاری

ممبئی، اپریل۔ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کی جانب سے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف عائد کئے گئے بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی نے آج یہاں دیشمکھ کو آرتھر روڑ جیل سے گرفتار کیا ۔دیشمکھ فی الوقت منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں عدالتی تحویل میں ہیں اور وہ آرتھر روڈ جیل میں مقیدہیں- ذرائع کےمطابق بدھ کی صبح سی بی آئی کی ایک ٹیم نے جیل پہنچ کر دیشمکھ کو گرفتاری کا وارنٹ دیا اور اس کے بعد انہیں باقاعدہ گرفتار کیا گیا-دیشمکھ نے اس معاملے میں متوقع گرفتاری کو لیکر بمبئی ہائی کورٹ میں ایک عرضداشت بھی داخل کی تھی لیکن تکنیکی بنیاد پر عدالت نے اس کی سماعت سے انکار کر دیا -عرضداشت میں خصوصی عدالت کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں سی بی آئی کو ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں تحویل میں لینے کی اور گرفتار کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔عدالتی طریقہ کار کے مطابق کورٹ رجسٹرار اب اس تعلق سے بنچ کا فیصلہ کرے گا جس کے بعد اس کی سماعت عمل میں آئیگی-

Related Articles