یوگی شراوستی سے کریں گے اسکول چلو مہم کا آغاز

لکھنؤ:اپریل۔کورونا انفکشن کی وجہ سے گذشتہ دو سال سے خستہ حال تعلیمی نظام کو پٹری پر لانے کے مقصد سے پیر سے اترپردیش میں’اسکول چلو مہم’ شروع ہوگی جس کا آغاز وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ضلع شراوستی سے کریں گے۔مہم کے دوران کم شرح خواندگی والے اضلاع پر زیادہ دھیان دیا جائےگا۔ عالمی وبا کووڈ۔19 کی وجہ سے بری طرح تاثر تعلیمی نظام کو رفتار دینے کی کوشش کے تحت اس مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ دوسرے بار ریاست کی کمار سنبھالنے کے بعد وزیر اعلی نے کہا ہے کہ سبھی پرائمری اسکولوں کو بہتر سہولیات سے لیس کیا جائے گا۔ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے محکمہ کے ذریعہ سبھی تیاریاں تقریبا پوری کرلی گئی ہیں۔اس سے پہلے جمعرات کو وزیر اعلی نے اعلی افسران کی میٹنگ میں ہدایات دی تھیں کہ سبھی ٹیچر گھر گھر جارکر سرپرستوں سے مل کر بچوں کو اسکول آنے کے لئے راغب کریں۔ اسکول چلو مہم کے ساتھ سبھی عوامی نمائندوں کو بھی جوڑا جائے گا۔ سبھی اراکین اسمبلی ایک ایک کالج کو گود ضرور لیں۔ اس کے ساتھ ہی افسران بھی اسکول کو گود لیں۔یوگی نے افسران کی ہدایت دی تھی کہ جن اضلاع میں شرح خواندگی کم ہے ان اضلاع پر خصوصی دھیان دیا جائے وہاں کے کالجوں میں بڑے پیمانے پر مہم چلائی جائے۔ اسکول چلو مہم کا آغاز شراوستی سے کیا جارہا ہے وہاں کی شرح خواندگی ریاست میں سب سے کم ہے۔ اس کے بعد بہرائچ، بلرامپور، بدایوں اور رامپور ہیں۔

Related Articles