انگلینڈ،ویلز، گرمیوں میں معمر مردوں میں امراض قلب سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

لندن ،مارچ۔ موسم گرما کے دوران گرم راتوں میں60برس سے زائد عمر کے مردوں میں دل کے مرض کے باعث موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس بات کا اظہار میڈیکل جرنل بی ایم جے اوپن میں شائع ہونے والی تحقیق میں کیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں گرمیوں کی راتوں میں پارہ چڑھنے کے ساتھ60سے64برس کی عمر کے مردوں میں دل کی بیماری کے سبب موت واقع ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ تاہم اس کا اثر خواتین پر نہیں ہوتا، اس سے قبل سامنے آنے والی ریسرچز کے مطابق دل یا ایسے بیماریاں جو خون کے بہائو کو متاثر کرنے کے سبب موت کا سبب بنیں جنہیں کارڈیو ویکلر (دل کی بیماریوں) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ سٹی تحقیق میں موسم گرما کے دوران60سے69برس کی عمر کے افراد میں گرم موسم کے دوران ہونے والی موت کے ممکنہ روابط کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے۔ کینیڈا کی ٹورنٹو یونیورسٹی نے عرض البلد کے علاقوں کا ڈیٹا دیکھنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان علاقوں میں گرمیوں کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین نے انگلینڈ اور ویلز میں2001ء￿ سے 2015ء￿ کے درمیان دل کے امراض کے سبب ہونے والی اموات کا جائزہ لیا اور جاننا کہ رات میں ایک سینٹی گریڈ اضافہ سے60سے64برس کی عمر کے افراد میں دل کے مرض کے سبب موت واقع ہونے کا خطرہ 3.1فیصد بڑھ جاتا ہے۔ 60کی دہائی کے آخری حصے والی عمر کے مردوں اور عورتوں میں زیادہ خطرہ نہیں پایا گیا۔ ریسرچ کرنے والوں نے امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں بھی گرمی کے مہینوں میں ہونے والی 488اموات کا جائزہ بھی لیا۔ جس کے مطابق رات میں ایک سینٹی گریڈ درجہ حرارت بڑھنے سے60برس سے زائد عمر کے افراد میں دل کی بیماری کا خطرہ4.8فیصد بڑھا لیکن65برس سے زائد عمر کے افراد اس خطرے سے محفوظ رہے۔ ریسرچ کے مصنفین نے کہا ہے کہ مغربی امریکہ اور برطانیہ میں آنے والے سالوں میں گرمی بڑھنے کے امکانات کے سبب لوگوں کو دل کی بیماریوں سے بچانے کیلئے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

Related Articles