نیپالی وزیر اعظم دیئوبا یکم اپریل کو دہلی آئیں گے

نئی دہلی، مارچ۔ نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیئوبا ہندوستان کے تین روزہ دورے پر یکم اپریل کو یہاں آ رہے ہیں۔ وہ وارانسی بھی جائیں گے۔ذرائع کے مطابق مسٹر دیئوبا 2 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں شرکت کریں گے اور دیگر سرکاری پروگراموں کے علاوہ وارانسی بھی جائیں گے جہاں وہ کاشی وشواناتھ مندر اور دیگر تیرتھوں کے درشن اورپوجن کریں گے۔اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی اور اقتصادی شراکت داری، تجارت، توانائی، صحت، کنیکٹوٹی، عوام کے درمیان رابطہ اور باہمی مفادات سے وابستہ مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے نئے معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ سال جولائی میں نیپال کے وزیر اعظم بننے کے بعد مسٹر دیئوبا کا یہ پہلا دو طرفہ غیر ملکی دورہ ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ نیپال کے وزیر اعظم کی حیثیت سے چار بار ہندوستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ آخری بار وہ 2017 میں وزیر اعظم کے طور پر آئے تھے۔

Related Articles