یوپی کورونا ٹیسٹنگ میں ملک میں سرفہرست


لکھنؤ: اترپردیش کورونا ٹیسٹنگ میں 40لاکھ کا ہندسہ عبور کرنے والا ملک کا سب سے پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری(صحت)امت موہن پرساد نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 ٹیسٹنگ کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔ ریاست میں منگل کو 107768نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے ساتھ ہی ریاست میں ا ب تک 4075174نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ ملک میں 40لاکھ نمونوں کی جانچ کرنے والا اترپردیش پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں گذشتہ 24گھنٹوں میں 5156نئے مریضوں کے ملنے کے بعد ریاست میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 49645ہوگئی ہے جس میں سے 24127مریض ہوم آئیسولیشن،1766لوگ پرائیویٹ اسپتال اور 281مریض سیمی پیڈہوٹلوں جبکہ بقیہ سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں اب تک 115227مریض مکمل طور سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ہیلتھ افسر نے بتایا کہ ریاست میں سرویلانس کی کاروائی کے تحت 260492سرویلانس ٹیم کے ذریعہ 18057170گھروں کے 90816087افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ریاست میں 62498کووڈ ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔ان کووڈ ہیلپ ڈیسک کی مدد سے 660947سے زیادہ افراد کی شناخت کی گئی ہے۔
یواین آئی۔ولی

Related Articles