جڈیجہ ہولڈر کو ہٹاکر نمبر ون آل راؤنڈر بنے

دبئی، مارچ ۔ہندوستان کے رویندر جڈیجہ نے ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کو پیچھے چھوڑ کر آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر ایک مقام حاصل کر لیا ہے۔آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق جڈیجہ گزشتہ ہفتے دوسرے نمبر پر کھسک گئے تھے لیکن انہوں نے 385 پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ہندستان کے روی چندرن اشون (341) بدستور تیسرے نمبر پر ہیں۔بلے بازوں کی رینکنگ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت بالترتیب ساتویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے مارناس لیبوشین (916) ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں۔گیندبازی رینکنگ میں اشون اور جسپریت بمراہ دوسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں۔

Related Articles