’پردھان منتری سوانیدھی یوجنا‘ کے لئے موبائل ایپ جاری
نئی دہلی، مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ’پردھان منتری سوانیدھی یوجنا‘ کے لئے ایک موبائل ایپ جاری کیا ہے جو متعلقہ حکام کے لئے کارآمد ثابت ہوگا۔
مکانات اور شہری امور کی مرکزی وزارت نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ شہری ترقی کے وزراء ، چیف سیکرٹریوں ، شہری ترقی کے سکریٹریوں اور پرنسپل سیکرٹریوں، پولیس کے ڈائریکٹر جنرلوں ، ضلعی مجسٹریٹوں ، کارپوریشن کمشنروں اور 125 شہروں کے چیف ایگزیکٹو افسروں کے ساتھ وزیر اعظم اسٹریٹ وینڈرز خود انحصار فنڈ ((پی ایم سوانیدھی) اسکیم کے جائزہ اجلاس میں ، مرکزی وزیر نے یہ موبائل ایپ جاری کیا۔ یہ ایپ مقامی شہری ترقیاتی حکام کے لئے کارآمد ہوگیا۔
مسٹر پوری نے کہا کہ یہ اسکیم ریہڑی پٹری اور پھیری دکانداروں کو اپنے کاروبار کو پھر سے شروع کرنے کے لئے سرمایہ مہیا کرانے کے لئے شروع کی گئی ہے۔ یہ اسکیم دکانداروں کو قرض فراہم کرتی ہے۔