کراچی ٹیسٹ: وارنر کی پچ پر ہتھوڑا مارنے کی ویڈیو پر اہلیہ کا دلچسپ تبصرہ

کراچی،مارچ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور ڈیوڈ وارنز کی پچ پر ہتھوڑے برسانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔تاہم اب وارنر کی اہلیہ کینڈائس نے شوہر کے پچ پر ہتھوڑا مارنے کی ویڈیو میں دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈیوڈ وارنز کی پچ پر ہتھوڑا مارنے کی ویڈیو شئیر کی گئی جس کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے وارنز کی اہلیہ نے لکھا کہ’میری خواہش ہے کہ وارنز گھر پر بھی اس طرح کام کریں’۔واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلوی کپتان جبکہ آخری روز ڈیوڈ وارنز پچ کو ہموار بنانے کیلئے اس پر ہتھوڑا مار رہے تھے۔خیال کیا جاتا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی اس لیے پچ کو کھودنے کی کوشش کررہے تھے کیونکہ جب بولرز بولنگ کروانے کریز کے قریب پہنچتے تھے تو سخت مٹی کی وجہ سے ان کا پاؤں پھسل سکتا تھا۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کی پچ پر ہتھوڑے مارنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے گئے تھے۔ایک صارف نے لکھا تھا کہ ‘ عمران خان نے کہا تھا کہ لوگ باہر سے مزدوری کرنے پاکستان آئیں گے ، ان کا وعدہ پورا ہوگیا’۔

Related Articles