بھگونت مان نے پنجاب کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا
کھٹکرکلاں، مارچ ۔پنجاب کے لیفٹننٹ گورنر بی ایل پروہت نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے ریاستی صدر بھگونت مان کو آج شہید اعظم بھگت سنگھ کے آبائی ضلع پر وزیراعلی کے عہدے کا حلف دلایا۔مسٹر مان نے حلف دلانے کے بعد کہا کہ اس سے پہلے حلف برداری کی تقریب کرکٹ اسٹیڈیم ،راج بھون میں ہوتا تھا لیکن یہاں آنے کی خاص وجہ یہ تھی کہ جنہوں نے اپنا سب کچھ نیچھاور کر کے اس ملک کو آزاد کرایا،انہیں دل سے یاد تو کیا جائے۔شہید بھگت سنگھ کے آزادی کے خواب کو گھر گھر تک پہنچانے کا عزم لیا جا سکے۔انہوں نے کہا،’’آپ لوگوں نے جتنا پیار دیا اس کےلئے وہ ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔آپ لوگوں نے پیار دیا،ساتھ دیا اور اب حکومت آپ کی ہے اور آپ سب کو ساتھ چلنا ہوگا۔‘‘انہوں نے کہا،’’یہ وقت کسی کی مذمت کرنے کا نہیں۔ کسی کو اقتدار کا تکبر نہیں کرنا چاہئے کیونکہ تکبر آدمی کو گراتا ہے۔جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا یا نہ دیا،میں ان کا بھی وزیراعلی ہوں۔ یہ جمہوریت ہے اور جمہوریت میں عوام کو اپنے حساب سے فیصلہ کرنے کا حق ہوتا ہے۔ہمیں جنہوں نے گالیاں دیں،برا بھلا کہا،ہم نے انہیں بھی معاف کیا،وقت بہت بڑی طاقت ہے۔‘‘وزیراعلی نے کہا،’’شہید بھگت سنگھ نے آزادی کا خواب دیکھا تھا لیکن انہیں آزادی نہیں بلکہ اس بات کی فکر تھی کہ آزادی کے بعد اقتدار کیسے ہاتھوں میں ہو۔ہم اپنے عظیم شہیدوں کا خواب پورا کرنے کےلئے کہیں باہر نہیں جائیں گے بلکہ اپنے ملک میں رہکر اسے ہی خوشحال،رنگلا پنجاب بنائیں گے۔ نظام کو درست کریں گے۔ ویسے بھی ہمیں بہت دیر ہوچکی ہے۔ ہم 70 سال پیچھے ہیں۔ہمیں بے روزگاری،بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہوگا اور تجارت ،تعلیم ،طبی خدمات کو درست کرنا ہوگا۔اب ہمیں اپنی سرزمین سے عشق کرنا ہوگا۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کےلئے آپ لوگوں کا ساتھ چاہئے۔ سبھی کو ساتھ دینا ہوگا۔ ہم عام آدمی ہیں اور عام ہی بن کر رہیں گے۔ہمارے ملک کی تاریخ میں 20 فروری کا دن سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا کیونکہ اس دن سے عوام نے بغیر لالچ، کے ایماندار حکومت کےلئے ووٹ دیا۔ہم شہید اعظم کی سرزمین پر ماتھا ٹیک کر یہی اڑداس کرتے ہیں کہ ہمیں نئی ذمہ داری سنبھالنے کےلئے طاقت دے۔مسٹر مان نے آپ سربراہ اروند کیجریوال ،منیش سسودیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا،’’ہم آج سے یہ کام شروع کردیں گے کیونکہ پہلے ہی بہت لیٹ ہیں۔لیکن جلدبازی میں کوئی کام نہیں کریں گے اور نہ کسی سے بھدے الفاظ کا استعمال کریں گے۔‘‘