بجٹ نے فنانشل ڈسپلن کو پار نہیں کیا : بومئی

بنگلورو، مارچ۔کرناٹک کے وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ بسوراج بومئی نے کہا ہے کہ ان کے بجٹ نے فنانشل ڈسپلن کو پار نہیں کیا اور یہ فنانشل ڈسپلن کے عین مطابق ہے ۔ مسٹر بومئی نے اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 50 امبیڈکر ہاسٹل بنائے جائیں گے۔ دھارواڑ، میسور، کلبرگی اور منگلورو میں نئے ہاسٹل کھولے جائیں گے۔ پڑوسی اضلاع کے طلباءکو تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہاسٹل دستیاب کرائے جائیں گے۔ ہم آنے والے دنوں میں چار اضلاع میں ہاؤسنگ کمپلیکس بھی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت تمام مسائل کے تئیں حساس ہے۔ حکومت ریاستی تعلیم کے میدان میں بھی کام کر رہی ہے۔ معروف انسٹی ٹیوٹ میں داخلے کے لیے کسی کوآئی آئی ٹی امتحان میں شرکت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 100 سیٹیں ہونے پر 2-3 طلباء کو سیٹیں مل رہی ہیں۔ ہم سب کو کرناٹک میں این آئی ٹی اور آئی آئی ٹی سطح کے کالج بنانے کے لیے آگے آنا ہوگا ۔کرناٹک میں چھ سرکاری انجینئرنگ کالجوں کو اپ گریڈ کرکے آئی آئی ٹی کی سطح پر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں کے اندر کرناٹک میں آئی آئی ٹی معیاری تعلیم دستیاب کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج آبادی بڑھ رہی ہے ۔ طلباء کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے ۔ اس لئے ہم سات نئی یونیورسٹیاں شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا’’ ہم ایک یونیورسٹی شروع کرنے کے ساتھ تجربہ کر رہے ہیں جس میں ضلع یا یونیورسٹی دونوں کی حصہ داری شامل ہو‘‘۔ مسٹربومئی نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں کووڈ سے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے جسے بتدریج سنبھالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے بھی ریاست کی اقتصادی ترقی امید کے مطابق نہیں رہی ہے۔ خدشہ ہے کہ جی ایس ٹی میں ہمارا حصہ بھی کم ہو جائے گا۔

Related Articles