امبیڈکر نگر:نومنتخب اراکین اسمبلی نے اکھلیش کی ملاقات

لکھنؤ:مارچ۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ضلع امبیڈکر نگر کی سبھی پانچ سیٹیں جیتنے کا کرشمہ کرنے والے سماج وادی پارٹی(ایس پی)اراکین اسمبلی نے اتوار کو پارٹی صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔پارٹی کے ریاستی دفتر میں یادو سے ملاقات کرنے والوںمیں لا ل جی ورما، رام مورتی ورما، تربھون دت، راکیش پانڈے اور رام اچل راج بھر شامل ہیں۔ اس موقع پر پارٹی صدر نے سبھی اراکین کو مبارک باد دیتے ہوئے امبیڈکر نگر کی عوام کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا۔قابل ذکر ہے کہ ایس پی نے اس سے پہلے سال 2012 کے اسمبلی انتخابات میں ضلع کی پانچوں سیٹوں پر جیت درج کی تھی وہیں ال 1993 اور سال 2007 میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے ضلع میں کلین سویپ کیا تھا۔ ٹانڈا سے سابق وزیر رام مورتی ورما، اکبر پور سے سابق وزیر رام اچل راج بھر، کٹیہری سے سابق وزیر لال جی ورما، جلالپور سے سابق ایم پی راکیش پانڈے و اعلی پور سے سابق ایم پی تربھون دت نے جیت کاپرچم لہرایا ہے۔الیکشن سے قبل بی ایس پی سے نکالے جانے پر لال جی ورما اور رام اچل راج بھر نے ایس پی کی رکنیت حاصل کی تھی۔ ایک زمانے میں امبیڈکر نگر کو بی ایس پی کے قلعہ کےطور پر جانا جاتا تھا لیکن اس الیکشن میں بی ایس پی کو صرف مایوسی ہاتھ آئی ہے۔

Related Articles