جسٹس وپن سانگھی دہلی ہائی کورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس مقرر

نئی دہلی، مارچ ۔صدر رام ناتھ کووند نے جسٹس وپن سانگھی کو دہلی ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جمعہ کو مرکزی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ انصاف نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس سانگھی کی تقرری دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی سبکدوشی ہونے کے بعد 13 مارچ سے کی جارہیہے۔مرکزی حکومت کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر نے جسٹس سانگھی کو دہلی ہائی کورٹ کا سب سے سینئر جج مقرر کیا ہے۔جسٹس سانگھی کو 11 فروری 2008 کو دہلی ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 29 مئی 2006 کو انہیں ایڈیشنل جج کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

Related Articles