سماجی منصوبوں کے ذریعہ کروڑ سے زاید روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے:ممتا بنرجی

کلکتہ ,مارچ ۔کورونا وبا کے دوران گرچہ ملک بھر میں روزگار کے مواقع میں شدید قلت آئی ہے اور بے روزگاری شرح میں تاریخی طور پر اضافہ ہوا ہے۔ان مشکل وقت میں بھی ممتا بنرجی نے آج بجٹ سے قبل تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کم ہے۔ریاست میں کروڑوں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ ریاستی بجٹ پیش ہونے سے قبل وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے ریاست میں کروڑوں ملازمتیں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم مختلف منصوبوں کے ذریعے کروڑوں ملازمتیں پیدا کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مغربی بنگال کے محصولات کی وصولی میں 3.6 گنا اضافہ ہوا ہے۔ ممتا نے کہا کہ اس کے علاوہ بجٹ میں مختص رقم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سماجی منصوبوں کے لیے مختص آمدنی میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔ بجٹ میں مختص رقم آٹھ گنا اضا ہو ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص رقم میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ زراعت کے لیے مختص رقم میں 11.3 گنا اضافہ ہوا ہے۔ صحت کے شعبے کے لیے مختص رقم میں 19.3 گنا اضافہ ہوا ہے۔دریں اثنا آج کے بجٹ میں زراعت اور زرعی مارکیٹنگ کے لیے تقریباً 10,000 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے چندریما بھٹاچاریہ جن کے پاس وزارت خزانہ کا آزادانہ چارج ہے نے کہا کہ زرعی مارکیٹنگ میں 30.403کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز رکھی گئی ہے۔ انہوں نے زراعت میں مزید 20,9013کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے لیے ریاست کی مختص رقم میں 11.3 گنا اضافہ ہوا ہے۔کسانوں کی مدد کے لیے شروع کیے گئے کرشک بندھو پروجیکٹ کے ذریعے 6 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

 

Related Articles