پتن، جن پنگ، اردوغان عالمی سطح کے شطرنج کھلاڑی: ٹرمپ

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پتن، چین کے صدر شی جن پنگ ، شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو عالمی سطح کے شطرنج کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی الیکشن میں ان کے خاص حریف ان کھلاڑیوں کا سامنا نہیں کر پائیں گے۔
مسٹر ٹرمپ نے پیر کو وسکانسن میں ایک ریلی کے دوران کہا ’’دیکھو ایک بات سیکھی ہے اور وہ یہ کہ روس کے صدر ولادیمیر پتن، چین کے صدر شی جن پنگ، شمالی کوریا کے اہم لیڈر کم جونگ ان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان عالمی سطح کے شطرنج کھلاڑی ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ جوبیڈن ان کھلاڑیوں کے برابرکے شراکت دار کے طور پر کام نہیں کرپائیں گے کیونکہ وہ اپنے سب سے اچھے برسوں میں ’بہت اچھے‘ بھی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جوبیڈن صدر بنتے ہیں تو وہ امریکہ کی تاریخ میں سب سے بزرگ صدر ہوں گے۔ وہ مجھ سے چار برس بڑے ہیں اور اس برس نومبر میں وہ 78 برس کے ہوجائیں گے۔

Related Articles