وزیراعظم مودی کی لوگوں سے مانسون کے موسم میں احتیاط برتنے کی اپیل
نئی دہلی،وزیر اعظم نریندر مودی نے بارش کے موسم کے بعد پانی اور جراثیم سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔
مسٹر مودی نے آج دوردرشن کے ایک خبر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے، "یہ منطقہ حارہ کے امراض کا موسم ہے اور بیماریوں کے پھیلاو کا موسم ہے۔ میری آپ سب سے اپیل ہے کہ وہ مناسب چوکسی اختیار کریں۔ ”
وزیر اعظم نے لکھا ، "حکومت بھی صورتحال پر گہری نظر رکھ رہی ہے اور متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کو یقینی بنارہی ہے۔ محفوظ رہو ، خوش رہو۔”
وزیر اعظم نے دور درشن کی ایک خبر کو ری ٹویٹ کیا ہے کہ جس میں معلومات فراہم کی گئی ہے کہ مون سون میں مچھروں سے ہونے والی بیماریوں سے کیسے بچا سکتا ہے۔ خبروں میں مرکزی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ بارش کے بعد ڈینگو ، ملیریا اور چکنگنیا کے تیزی سے پھیلنے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے اور لاپرواہی مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔