آئی پی سی نے روس، بیلاروس کے پیرالمپکس گیمز میں شرکت پر پابندی عائد کی

بیجنگ، مارچ۔ بین الاقوامی پیرا اولمپک کمیٹی (آئی پی سی) کے گورننگ بورڈ نے کئی قومی پیرا اولمپک کمیٹیوں کی جانب سے 2022 کے پیرالمپکس سرمائی کھیلوں میں روس اور بیلاروس کے خلاف مقابلہ نہ کرنے کی وارننگ دینے کے بعد جمعرات کو روس اور بیلاروس کے ایتھلیٹوں کے پیرالمپک میں حصہ لینے پابندی عائد کردی۔آئی پی سی نے یہ فیصلہ اپنے اس اعلان کے کیا ہے، جس میں اس نے کہاتھا کہ روسی اور بیلاروسی کھلاڑی سرمائی پیرالمپکس گیمز میں غیر جانبدار شرکاء کے طور پر شرکت کریں گے۔آئی پی سی نے ایک بیان میں کہا، "گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران، بڑی تعداد میں ہماری منسلک فیڈریشنوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور ہمیں بتایا ہے کہ اگر ہم اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرتے ہیں تو اس کے بیجنگ پیرا اولمپک سرمائی کھیل 2022 کے لیے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔” قومی پیرا اولمپک کمیٹیوں میں سے کچھ اپنی حکومت، ٹیم اور کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے ایونٹ میں مقابلہ نہ کرنے کا انتباہ دیا ہے۔آئی پی سی نے کہا، "ان گیمز کی سالمیت کو بچانے اور تمام شرکاء کی حفاظت کے تعلق سے ہم نے روس اور بیلاروس کے ایتھلیٹوں کے کھیلوں میں حصہ لینے پر روک لگادی ہے۔

Related Articles