نواب ملک کی جے جے ہسپتال سے چھٹی ای ڈی دفتر لائے گئے

ممبئی، فروری۔مہاراشٹر کے وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک جنہیں 25 فروری بروز جمعہ کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد ممبئی کے سرکاری جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا آج صبح انکی اسپتال سے چھٹی ہوگئی اور وہ اسپتال سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر لائے گئے جہاں انھیں منی لانڈرنگ معاملات کی سماعت کرنے والی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے 3 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں رکھے جانے کا حکم جاری کیا ہے ۔ جے جے اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ آج صبح نواب ملک کا ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا اور وہ طبی اعتبار سے صحت مند پائے جانے کے بعد انھیں اسپتال سے رخصتی دی گئی ۔ نواب ملک کو 23 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام ہیکہ داؤد ابراہیم گروہ کی جائداد کو انکی ملکیت والی کمپنی نے مارکیٹ ریٹ سے کم داموں میں خریدا تھا۔ ای ڈی کے ذرائع کا کہنا ہیکہ ملک پوچھ گچھ کے دوران تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ملک کی گرفتاری کے بعد این سی پی نے ریاست گیر سطح پر احتجاج کیا تھا آج بھی وہ سلسلہ جاری ہے روزانہ ریاست کے کسی نہ کسی اضلاع میں پارٹی کا احتجاج چل رہا ہے گرفتاری کے فوراً بعد ملک نے ای ڈی دفتر سے عدالت لے جاتے وقت ہاتھ ہلا کر منتظر اخبارنویسیوں کو کہا تھا کہ وہ خوفزدہ نہیں ہیں اور لڑیں گے اور جیتیں گے۔

Related Articles