پی ایم کیئرس فنڈ کا استعمال ایمانداری سے کریں گے: روی شنکر پرساد


نئی دہلی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور وزیر قانون روی شنکر پرساد نے منگل کے روز کہا کہ پی ایم کیئرس فنڈ کا استعمال ایمانداری کیا جارہا ہے اور اب سپریم کورٹ نے بھی اس پر مہر لگا دی ہے۔
مسٹر روی شنکر پرساد نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ سپریم کورٹ نے آج وہ عرضی خارج کردی جس میں پی ایم کیئرس فنڈ کی رقم کو نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں منتقل کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ عدالت نے رضاکارانہ عطیات پر طویل بحث کے بعد فیصلہ سنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے پی ایم کیئرس فنڈ سے 3100 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔ اس میں سے، کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے وینٹیلیٹروں کی سہولت کے لئے 2000 کروڑ کی رقم فراہم کی گئی ہے جبکہ دیہاتوں سے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کے لئے ریاستوں کو 1000 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کی ویکسین تیارکرنے کی تحقیق کے لئے 100 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔

Related Articles