’پی ایم کیئرس فنڈ‘ کو این ڈی آر ایف میں منتقل کرنے کی ضرورت نہیں:سپریم کورٹ

نئی دہلی،سپریم کورٹ نے پی ایم کیئرس کی رقم کو قومی آفات راحت فنڈ(این ڈی آر ایف)میں منتقل کرنے کی ہدایت دینے سے متعلق عرضی کو منگل کو خارج کردیا۔

جسٹس اشوک بھوشن کی صدارت والی بینچ نے کہا کہ پی ایم کیئرس فنڈ کو این ڈی آر ایف میں منتقل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔عدالت نے ،ساتھ ہی کورونا کی وبا کےلئے نئے قومی آفات منصوبے بنائے جانے کا مطالبہ بھی ٹھکرا دیا۔عدالت نے کہا کہ کوویڈ -19 کےلئے نئے آفات راحت منصوبے کی ضرورت نہیں ہے۔
بینچ نے یہ بھی کہا کہ کوویڈ -19 سے پہلے آفات منجنمنٹ ایکٹ کے تحت جاری راحت کے کم از کم معیارآفات منجمنٹ کےلئے کافی ہیں۔
عدالت نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اگر لگتا ہے کہ پی ایم کیئرس فنڈ کو این ڈی آر ایف میں منتقل کیاجا سکتا ہے تو اسکےلئے وہ آزاد ہے۔بینچ نے واضح کیا کہ عطیہ کرنے والے لوگ این ڈی آر ایف میں بھی عطیہ کرنے کےلئے آزاد ہیں۔

Related Articles