مودی نے چمپاوت حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا

نئی دہلی،فروری ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے چمپاوت میں سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور قومی راحت فنڈ سے متاثرہ کنبوں کےلئے مالی اعانت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نے منگل کو ٹویٹ کرکے کہا،’’اتراکھنڈ کے چمپاوت میں ہوا حادثہ دل دہلادینے والا ہے۔اس میں جن لوگوں کی موت ہوگئی ہے ،میں ان کے لواحقین کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کا کام کرنے میں لگا ہے۔‘‘وزیراعظم نے حادثے میں جان گنوانے والے لوگوں کے لواحقین کو قومی راحت فنڈ سے دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی مالی مدد دینے کو منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ اتراکھنڈ میں پچھلے چھ گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ سڑک حادثوں میں کم از کم 14 لوگوں کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

Related Articles