گڈکری نے منی پور میں 13روڈ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

نئی:روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے منی پور میں 13 شاہراہ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی پیر کے روز شمال مشرق میں سڑک کے سفرکو محفوظ بنانے کے لیے ایک روڈ سیفٹی منصوبہ کا بھی افتتاح کیا۔
مسٹر گڈکری نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے منی پور میں 13 منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ شمال مشرق کی ترقی وزیراعظم نریندر مودی کی ترجیحات میں شامل ہے اور وہ جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں ان سے منی پور میں معاشی خوشحالی آئے گی اور اس کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان 13 پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے منی پور کو شمال مشرق کی مختلف ریاستوں سے سڑک رابطہ بڑھے گا اور ریاست میں خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ان سبھی 13 منصوبوں پر 3000 کروڑ روپے کا خرچ آنے کا امکان ہے۔ان کی تعمیر سے منی پور 316 کلومیٹر سڑکوں کے جال میں جڑ جائے گا اور وہاں عوام کو سڑک سہولت کا فائدہ حاصل ہوگا۔
سنگ بنیاد تقریب میں منی پور کے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ،شمال مشرق امور کے وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ اور وزارت روڈ ٹرانسپورٹ میں ریاستی وزیر جنرل وی کے سنگھ سمیت متعددمعزز افراد شامل تھے۔ان پروجیکٹس میں سب سے زیادہ 762 کروڑ روپےقومی شاہراہ نمبر 102 پر خرچ کیے جائیں گے جس کے 330 سے 350 کلومیٹر حصے کو فورلین کا بنایا جائے گا۔

Related Articles