پوتن اور ارودگان کے درمیان لیبیا، شام مسئلہ پر بات چیت

ماسکو، روس کے صدر ولایمیر پوتن نے ترکی کے صدر رجیب طیب ارودگان سے لیبیا اور شام کی صورت حال کے سلسلے میں پیر کو ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔
کرملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا بحران کے حل کے لئے جنگ بندی کی سمت میں مخالف فریقوں کو حقیقی اقدامات کرنے اور جنوری2020 کے برلن کانفرنس اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی تجویز2510 کے تحت واضح طور سے بات چیت شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
بیان کے مطابق مسٹر پوتن اور مسٹر ارودگان روس۔ترکی معاہدے کو پورا کرنے کے لئے شام میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں کورآرڈیشن قائم کرنے کے لئے رضامند ہوئے ۔
اس دوران دونوں لیڈروں کے درمیان خصوصی طور سے مغربی ایشیا سے جڑے موضوعات اور دیگر بین الاقوامی مسائل پر بات چیت ہوئی۔

Related Articles