گلین میکسویل کی شادی طے، پاکستان نہیں آئینگے

سڈنی،فروری۔آسٹریلوی کرکٹرگلین میکسویل شادی کی وجہ سے دورہ پاکستان میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر جب میں نے بورڈ سے شادی کی تاریخ سے متعلق تبادلہ خیال کیا اس وقت 2 ہفتے کا وقفہ تھا لہذا میں اس وقت بہت خوش تھا، میں کوئی بھی سیریز کھونا نہیں چاہتا تھا لیکن جب گزشتہ برس کے وسط میں دوبارہ سی اے کے ساتھ کنٹریکٹ میٹنگ میں گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سیریز آن ہے، میں نے اچھی طرح سے سوچا، ظاہر ہے ہماری آخری بات چیت کے بعد شیڈول بدل گیا تھا۔ اس لئے پاکستان نہیں جاسکوں گا۔

Related Articles