راہل اور پرینکا نے سنت روی داس کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، فروری۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور اتر پردیش کی پارٹی کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سنت روی داس کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں آج وارانسی جاکر سنت شرومنی کی جائے پیدائش پر متھا ٹیکیں گے۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دینے والے سنت گرو روی داس جی کے یوم پیدائش پر دلی مبارکباد‘‘۔محترمہ گاندھی نے سنت شرومنی کے دوہے کا حوالہ دیا ’’نہ تسویس کھیراجو نہ مال۔ کھاؤف نہ کھتا نہ ترس جوال…کائم دائم صدا پاتی ساہی، ڈوم نہ سیم ایک سو آہی…جو ہم سہری، سومیت ہمارا‘‘۔انہوں نے مزید کہا ’’ہر سال کی طرح آج کا دن وارانسی میں واقع سنت شرومنی شری گرو روی داس جی مہاراج کی جائے پیدائش پر متھا ٹیکوں گی۔ آج بھائی کے ساتھ جانے میں اور بھی خوشی ہورہی ہے۔