واجپائی کی یادیں ملک کے مفاد میں کام کرنے کے لئے تحریک دیتی رہے گی : مشرا
جے پور، راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے کہا ہے کہ بھارت رتن اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی یادیں ہمیشہ ملک کے مفاد میں کام کرنے کے لئے تحریک دیتی رہیں گی ۔
مسٹر مشرا نے آج مسٹر واجپئی کی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا کے ذریعے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت رتن، شعلہ بیاں مقرر، بااثر شخصیت مسٹر واجپئی کو گڈ گورننس اور مجموعی ترقی کے لئے جانا جاتا ہے ، آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہے ، لیکن ان کی یادیں ہمیشہ ہمیں ملک کے مفاد میں کام کرنے کے لئے تحریک دیتی رہیں گی ۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قومی نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے بھی مسٹر واجپئی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی منفرد سیاسی صلاحیتوں سے مالا مال تھے ۔ ان کے خوابوں کا ہندوستان بنانے کے لئے ہم سبھی ان کے بتائے ہوئے راستے راہ پر گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا ’’ کروڑوں ہندوستانی بھائی اور بہنوں کے دلوں میں انمٹ نقوش چھوڑنے والے اٹل جی سے مجھے ذاتی اور سیاسی زندگی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، آج خواہ وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں ، لیکن ان کی یادیں اور اصول ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے‘‘۔