یوگی نے اسمبلی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا

گورکھپور، فروری۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو اسمبلی انتخابات میں گورکھپور سٹی سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔یوگی نے گورکھپور میں واقع کلکٹریٹ احاطے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (فنانس اینڈ ریونیو) کے سامنے اپنی امیدواری کے لیے نامزدگی کا عمل مکمل کیا۔ اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کے انتخابی انچارج دھرمیندر پردھان اور پارٹی کے ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ اور دیگر موجود تھے۔اس سے پہلے یوگی نے شاہ اور پردھان کے ساتھ مہارانا پرتاپ کالج میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کیا۔ نامزدگی کی رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد یوگی، شاہ اور پردھان گورکھناتھ مندر کے لیے روانہ ہوئے۔

Related Articles