کورونا پازیٹو ہونے کے بعد کیگن پیٹرسن نیوزی لینڈ دورے سے باہر

جوہانس برگ،فروری۔جنوبی افریقہ کے انفارم بلے باز کیگن پیٹرسن کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ انہیں حالانکہ کوئی علامت نہیں ہیں۔ان کی جگہ اب 26 سالہ زبیر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پیٹرسن نے ہندوستان کے خلاف حال ہی میں مکمل تین میچوں کی گھریلو ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے پچھڑنے کے بعد سیریز جیتنے میں جنوبی افریقہ کےلئے موثر اور اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ چھ پاریوں میں 46 کے اوسط سے 276 رنز کے ساتھ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے تھے۔ وہیں حمزہ،جنہوں نے آخری بار 2020 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا تھا،نے اب تک پانچ ٹیسٹ کھیلے ہیں اور دس اننگز میں 181 رنز بنائے ہیں۔2019 میں رانچی میں ہندوستان کے خلاف 62 رنز کی اننگ ان کی بہترین ٹیسٹ کارکردگی ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گا۔ پہلا میچ 17 فروری سے شروع ہوگا،جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 فروری سے کھیلا جائےگا۔ نیوزی لینڈ نے بھی سیریز کےلئے اعلان شدہ اپنی 17 رکنی ٹیم میں آل راؤنڈر سائمن ہارمر کو واپس بلایا ہے۔

Related Articles