مکمل اکثریت سے یوپی کے اقتدار پر فائز ہوں گے اکھلیش:شیوپال

اٹاوہ:جنوری۔پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(لوہیا)صدر شیوپال سنگھ یادو نے دعوی کیا کہ اترپردیش میں ان کے بھتیجے اکھلیش یادو کی قیادت میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) اتحاد مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے کو تیار ہے۔شیوپال سنگھ نے جمعرات کوکہا کہ یوپی کی 403اسمبلی سیٹوں پر ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد کے امیدوار انتخابی میدان میں اترے ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر بڑے فرق سے جیت حاصل کریں گے۔ شیوپال نے اپنے انتخابی حلقے جسونت نگر میں انتخابی دفتر کا آغاز کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ان کے بھتیجے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی قیادت میں مکمل اکثریت کی حکومت بننے جارہی ہے۔ اپرنا یادو کے بی جے پی میں شامل ہونے سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر صرف جھوٹ بولتے ہیں۔ بی جے پی نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے۔ ان کا تو صرف ایک کام ہے کہ الیکشن میں آتے ہی مندر۔مسجد کے نام پر مذہبی جذبات کو مشتعل کر کے عوام کو گمراہ کرنا شروع کردیں۔ جسونت نگر سے چھٹویں بار الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں اترے شیوپال نے کہا کہ ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی سے پریشا ن ہیں۔ عوام نے من بنالیا ہے کہ بی جے پی کو ہٹا کر اکھلیش یادو کی قیادت میں جو اتحاد بنا ہے اسی کو جتائیں گے۔

Related Articles