ویتنام اور میانمار کا میچ 2-2 سے برابر رہا

نوی ممبئی، جنوری ۔ ویمنز ایشیا کپ انڈیا 2022 گروپ سی میں ویتنام اور میانمار کے درمیان جمعرات کو نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ 2-2 سے برابر رہا۔دو گول سے پیچھے رہنے کے بعد بھی ویتنام نے ایک پوائنٹ لیا اور تیسرے نمبر پر رہا۔ لیکن اپنی ناک آؤٹ امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے انہیں جمعرات کی شام کو اپنے گروپ بی کے میچ کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔میانمار نے مزید جارحانہ آغاز کیا اور دوسرے ہی منٹ میں تھون وِن تھنگی کے پاس پر تھاو تھاو نے عمدہ شاٹ لیا۔ لیکن ان کا شاٹ ویتنام کے گول کیپر ٹران تھی کم تھانہ کو زیادہ پریشان نہ کر سکا۔ ایک منٹ بعد، ویتنام کی ٹیم گیند کو نیٹ میں ڈالنے کے قریب تھی جب اینگوئن تھیمے اینہا نے بال کو نیٹ میں ڈالنے کی کوشش لیکن ان کا شاٹ کراسبار سے ٹکراگیا۔ دونوں ٹیموں نے کئی مواقع بنائے اور اس سے مقابلہ متوازن نظرآرہا تھا۔ تاہم ویتنام کو گول 28ویں منٹ میں پہلے گول کا سامنا کرنا پڑا جب میانمار کی فٹبالر نوئے کھن مییت کو باکس کے اندر گرا دیا گیا اور ریفری نے پنالٹی دی۔تھنگی نے بغیر کوئی غلطی کے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے میانمار کا کھاتہ کھول دیا۔ ویتنام نے کئی مواقع ضائع کرنے کے بعد بھی اپنی جدوجہد جاری رکھی اور آخر کار ہاف ٹائم سے کچھ پہلے ہی برابر کر دیا۔ ویتنام کی جانب سے اینگوئن تھی تویٹ ڈونگ نے کارنر سیٹ پیس پر گول کیا۔

Related Articles