مجیٹھیا کی ضمانت کے لیے سپریم کورٹ جائیں گے: بادل

لدھیانہ، جنوری ۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کی جانب سے منشیات معاملے میں شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے لیڈر بکرم سنگھ مجیٹھیا کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پارٹی صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ مسٹر مجیٹھیا کو جھوٹے معاملے میں پھنسایا گیا ہے اور اب وہ پیشگی ضمانت کے لیے سپریم کورٹ جائیں گے۔یہاں ایک پریس کانفرنس میں مسٹر بادل نے الزام لگایا کہ پولیس کے سابق ڈائرکٹر جنرل ایس چٹوپادھیائے نے بھولا منشیات معاملے میں اشتہاری مجرم سے حکم لیا تھا اور انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہئے۔انہوں نے الزام لگایا کہ چنی حکومت نے مسٹر مجیٹھیا کو جھوٹے معاملے میں پھنسایا ہے اور کہا کہ اگر منشیات کے معاملے میں مسٹر مجیٹھیا کے خلاف کچھ غلط ثابت ہوا تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسٹر مجیٹھیا کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 37 لگانے کی وجہ یہ تھی کہ انہیں قبل از گرفتاری ضمانت نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ اس تکنیکی بنیاد پر ان کی قبل از گرفتاری ضمانت مسترد کر دی گئی ہے اور اب وہ سپریم کورٹ جائیں گے۔ایس اے ڈی کے صدر نے دعویٰ کیا کہ ایس اے ڈی کو پنجاب میں اقتدار میں واپس آنے سے روکنے کے لیے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں اور اسی وجہ سے مسٹر مجیٹھیا کو نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles