نڈال اور اوساکا آسانی سے دوسرے راؤنڈ میں داخل

میلبورن، جنوری,سربیا کے نوواک جوکووچ کا تنازعہ ختم ہونے کے اگلے دن پیر کے روز سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کی شروعات ہوگئی اور خطاب کے مضبوط دعویدار اسپین کے رافیل نڈال اور دفاعی چیمپئن جاپان کی ناؤمی اوساکا نے آسان جیت کے ساتھ دوسرے دور میں داخلہ حاصل کرلیا۔20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن نڈال نے پہلے راؤنڈ میں امریکہ کے مارکوس گیرون کومسلسل سیٹوں میں 2-6، 4-6، 1-6 سے شکست دی۔ نڈال نے میچ کے بعد کہا کہ گزشتہ ہفتہ میرے لیے اہم تھا، میں نے تین میچ کھیلے اور تینوں جیت کر خطاب اپنے نام کیا۔ جیتنا ہمیشہ بہترین احساس ہوتا ہے۔خواتین کے زمرے میں، جاپان کی اوساکا نے اپنے خطاب کا شاندار دفاع کرتے ہوئے کولمبیا کی کمیلا اوسوریو کومسلسل سیٹوں میں چھ۔تین ، چھ۔تین سے شکست دی۔ اوساکا نے دونوں گیم میں تین۔صفر اور تین۔ایک کی سبقت حاصل کرنے کے بعد مقابلے کو نمٹانے میں زیادہ وقت نہیں لگایا۔ اوساکا دوسرے راونڈ میں مڈیسن برینگل سے مقابلہ ہوگا جنہیں ان کی حریف کھلاڑی یوکرین کی ڈائنا یاسٹریمسکا کے میچ سے ریٹائر ہونے سے دوسرے راونڈ میں جگہ مل گئی ہے۔

Related Articles