الیکشن کمیشن کو اپنا کردار رکھنا ہوگا منصفانہ :بھوپیش

رائےپور، جنوری۔چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے اترپردیش کے نوئیڈا میں اپنے اوپر درج کی گئی ایف آئی آر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اپنا رول منصفانہ رکھنا ہوگا۔مسٹر بگھیل نے آج یہاں جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ نوئیڈا میں رابطہ عامہ کے دوران ان کے ساتھ چھتیس گڑھ اور اترپردیش کے 20-25 سکیورٹی اہلکار اور 30-40 صحافی بھی تھے تو آخر مقدمہ انہی پر کیوں۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ عامہ کے دوران ان سے لوگ مل رہے ہیں،تو وہ کیا کریں۔ ایک طرف تو ان کے اوپر مقدمہ درج ہوگیا،وہیں بی جےپی کے وزیر،رکن اسمبلی جلوس نکال رہے ہیں تو ان پر کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس کا ڈیمو دینا چاہئے کہ آخر تشہیر کس طرح کی جائے۔ اس کے بعد اگر کوئی خلاف ورزی کرتا ہے تو کارروائی کرنی چاہئے۔ کمیشن کو کسی کو تحفظ اور کسی پر کارروائی یہ رول نہیں نبھانا چاہئے،بلکہ اپنے کردار کو منصفانہ رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کا کردار جب شروعات میں ہی منصفانہ نہیں نظر آرہی ہے تو آگے کیا ہوگا۔

Related Articles