ملک میں ایک بار پھر کورونا کے ڈھائی لاکھ سے زائد نئے کیسزاور385ہلاکتیں

نئی دہلی، جنوری ۔ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کیسز کی رفتار تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2.5 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 15 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔دریں اثنا، اتوار کو ملک میں 39 لاکھ 46 ہزار 348 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی اور اب تک ایک ارب 57 کروڑ 20 لاکھ 41 ہزار 825 افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 لاکھ 13 ہزار 444 کووڈ ٹسٹ کیے گئے جس میں دو لاکھ 58 ہزار 89 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 73 لاکھ 80 ہزار 253 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 385 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 4,86,451 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 51 ہزار 740 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 52 لاکھ 34 ہزار 461 ہو گئی ہے۔ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح بڑھ کر 4.33 فیصد ، صحت یابی کی شرح 94.27 اور شرح اموات 1.30 پر آ گئی ہے۔دوسری طرف ملک کی 27 ریاستوں میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے 8209 کیسز پائے گئے ہیں۔جنوبی ہندوستان کے کرناٹک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28,132 ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے، جس سے مجموعی تعداد 1,98,011 ہو گئی ہے اور مزید 13 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 38,431 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 29,83,645 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔مذکورہ مدت کے دوران ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 13,216 سے بڑھ کر 1,04,569 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 158 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 50,832 ہو گئی ہے، جبکہ ریاست میں اب تک 52,23,430 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ریاست تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 11,469 سے بڑھ کر 1,42,476 ہو گئے ہیں اور اس عرصے کے دوران 22 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 36,989 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 12,484 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 27,60,458 ہوگئی ہے۔قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 3,588 سے یہ تعداد 89,819 رہ گئی ہے، جب کہ 21,846 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 15,94,788 ہو گئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25,363 ہو گئی ہے۔ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ایکٹیو کیسز 912 بڑھ کر 2,69,102 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 40,386 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 68,00,900 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 29 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,41,808 ہو گئی ہے۔ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 4,929 کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد بڑھ کر 1,60,305 ہو گئی ہے اور مزید 36 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 20,088 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 17,17,306 مریض مہلک وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 3,900 سے بڑھ کر 26,770 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 20,65,000 ہو گئی ہے، جب کہ اسی عرصے کے دوران ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 14,510 ہو گئی ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 31 سے بڑھ کر 22,048 ہو گئی ہے جبکہ اس دوران تین مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 4,057 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 6,83,104 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل چکی ہے۔ملک کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ایکٹیو کیسز 499 سے گھٹ کر 8,422 رہ گئے ہیں اور کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1,43,486 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 570 پر مستحکم ہے۔ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 653 عدد کے اضافے کے ساتھ ہی کل تعداد بڑھ کر 32,792 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10,13,270 ہو گئی ہے اور اس دوران مزید 7 کورونا متاثرہ مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد 13,654 ہو گئی ہے۔ریاست پنجاب میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 3 ہزار 704 سے بڑھ کر 41 ہزار 250 ہو گئے ہیں اور مہلک وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 848 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 769 پر مستحکم ہے۔ریاست گجرات میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 4,046 سےبڑھ کر 63,610 ہو گئے ہیں اور اب تک 8,52,471 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 10,159 تک پہنچ گئی ہے۔ریاست بہار میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 408 سے بڑھ کر ، ان کی کل تعداد 35,509 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 7,39,482 مریض کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسی عرصہ کے دوران مزید چار مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12,136 ہو گئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں جان لیواکورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز8,326 عدد کے اضافہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 10,34,74 ہو گئی ہے اور جان لیوا وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 17,07,675 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 22,963 ہو گئی ہے۔ریاست اتراکھنڈ میں مہلک کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 2331 عدد سے بڑھ کر ان کی کل تعداد 17,223 ہو گئی ہے اور ریاست میں اب تک 3,45,291 لوگ اس مہلک وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں اور اب تک 7,440 مریض اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ جان لیوا عالمی وبا کی وجہ سے اس پہاڑی ریاست کے تمام اسکولوں کو 22 جنوری تک کیلئے بند کردیئے گئے ہیں اور آن لائن کلاسز چل رہی ہیں۔

Related Articles