چھتیس گڑھ میں کورونا کے 5525 متاثرہ مریض پائے گئے، آٹھ کی موت

رائے پور، جنوری۔ چھتیس گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 5525 نئے متاثرہ مریض پائے گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی آٹھ متاثرہ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔محکمہ صحت سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق راجدھانی رائے پور میں سب سے زیادہ 1692 نئے مریض پائے گئے ہیں، جب کہ درگ میں 653، رائے گڑھ میں 663، کوربا میں 366، بلاس پور میں 447، جنجگیر میں 204، راج نندگاؤں میں 238، سرگوجا میں 172 ، جش پور میں 146، کوریا میں 64، کانکیر میں 124، بالود میں 96، دھمتری میں 92 مریض پائے گئے ہیں۔اس دوران رائے پور میں تین، رائے گڑھ اور کوربا میں دو دو اور درگ میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 32139 ہوگئی ہے۔ اس دوران 4240 مریضوں کو ہسپتال اور گھر آئسولیشن سے فارغ کر دیا گیا۔اس دوران ریاست میں 56 ہزار 717 نمونوں کی جانچ کی گئی۔اس کے ساتھ ہی انفیکشن کی اوسط شرح ریاست میں کم ہوکر یہ 9.74 فیصد پر آ گیا ہے۔

 

Related Articles