کورونا منجمنٹ میں یوپی سر فہرست:یوگی

لکھنؤ:جنوری۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں کورونا انفکشن کی حالت کو قابو میں قرار دیتے ہوئے ریاستی باشندوں سے اپیل کی کہ بیماری سے گھبرانے نہیں بلکہ بھیڑ میں جانے سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے اور احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کووڈ پروٹوکول پر عمل کویقینی بنائیں۔یوگی نے اتوار کو یہاں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی(کے جی ایم یو) میں کورونا منجمنٹ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اعلی کورونا انتظام کی وجہ سے ہی ریاست میں تیسری لہر کو غیر موثر کیا جاسکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کا نیا ویریئنٹ اگرچہ کم خطرناک ہے لیکن اس کا انفکشن بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔ اس لئے اس کی انفکشن کو دیکھتے ہوئے سبھی کو احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ خاص کر بزرگوں، پہلے سے بیمار افراد اور حاملہ خواتین کو خصوصی دھیان دینے کی ضرورت ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں اس وقت کورونا کے 1.3لاکھ ایکٹیو معاملے ہیں۔ ان میں صرف 1.1فیصد ی سے بھی کم مریضوں کو اسپتال لے جانے کی ضرورت پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سب سے زیادہ معاملے لکھنؤ میں ہیں۔یوگی نے کہا’ میں نے آج کے جی ایم یو کا جائزہ لیا۔ حکومت نے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو لکھنؤ میں سب سے زیادہ انفکشن کی وجوہات کا پتہ لگائے گی‘۔

Related Articles