جھارکھنڈ میں کورونا کے 4000 نئے معاملے، 2731 ٹھیک ہوئے، پانچ کی موت
رانچی، جنوری۔جھارکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2731 مریض کورونا سے ٹھیک ہوئے ہیں اور 4000 نئے مریض پائے گئے ہیں جب کہ اس کی وجہ سے 5 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رانچی سے 1295، بوکارو سے 183، چترا سے 105، دیوگھر سے 118، دھنباد سے 158، دمکا سے 87، مشرقی سنگھ بھوم سے 906، گڑھوا سے 32، گریڈیہ سے 11، گوڈہ سے 108، گملا 57، ہزاری باغ سے 320، جامتارا سے 14، کھنٹی سے 60، کوڈرما سے تین، لاتیہار سے 35، لوہردگا سے 38، پاکڑ سے 28، پالامو سے 127، رام گڑھ سے 64، صاحب گنج سے 103، سرائے کیلا سے 52، سم ڈیگا سے 51 اور مغربی سنگھ بھوم سے 83 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں کورونا سے پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ مرنے والوں میں مشرقی سنگھ بھوم ضلع کا ایک مریض، ہزاری باغ سے ایک، رانچی سے دو اور سرائے کیلا-کھرساواں ضلع کا ایک مریض شامل ہے۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں کووڈ-19 کے کل معاملے اب بڑھ کر 395526 ہو گئے ہیں اور ریاست میں اب تک کل 18808324 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ ریاست میں کورونا کے 32250 ایکٹیو کیسز ہیں اور اب تک 358087 کورونا مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5189 مریضوں کی کورونا سے موت ہو ئی ہے۔