ٹیلر سوئفٹ اور میگھن مارکل کے میڈیا کیخلاف مقدمات میں مشترک باتیں

لاس اینجلس،جنوری۔برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل اور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے میڈیا کے خلاف دائر کیے گئے مقدمات میں اتفاقاََ کچھ باتیں مشترک ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل پہلی خاتون نہیں ہیں کہ جنہوں نے عدالتی مقدمہ جیتنیکے بعد برطانیہ کے ایک اخبار سے ہرجانے کے طور پر علامتی 1.36 ڈالرز وصول کیے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میگھن مارکل سے پہلے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی اسی طرح ایک مختلف عدالتی مقدمے میں جیت کے بعد علامتی طور پر 1ڈالر کی ادائیگی موصول کرچکی ہیں۔میگھن مارکل اور ٹیلر سوئفٹ کی قانونی لڑائی مالی اعتبار سے کم تھی لیکن اس حوالے سے اہم تھی کہ یہ کامیابی کس چیز کی نمائندگی کرتی ہے۔ڈچز آف سسیکس نے اپنے عدالتی مقدمے میں کامیابی کے بعد 2 دسمبر کو ایک بیان میں کہا کہ ’یہ نہ صرف اْن کی بلکہ ہر اس شخص کی فتح ہے جس نے کبھی صحیح بات کے لیے کھڑے ہونے سے خوف محسوس کیا ہو‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ’اگرچہ یہ جیت ایک مثال ہے، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب ہم اجتماعی طور پر اتنے بہادر ہیں کہ ایک ٹیبلوئڈ انڈسٹری کو نئے سرے سے بنا سکتے ہیں جو لوگوں کو ظلم کا شکار بنا رہی ہے اور اپنے تخلیق کردہ جھوٹ اور تکلیف سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے‘۔خیال رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کو ہر جانہ اس وقت موصول ہوا تھا جب ڈی جے ڈیوڈ مولر نے سوئفٹ پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ گلوکارہ نے اْن پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگایا۔ جبکہ میگھن مارکل نے برطانیہ کے ایک اخبار کے خلاف عدالت میں اس وقت مقدمہ دائر کیا تھا، جب 2018 میں اِس اخبار نے شہزادہ ہیری سے شاہی شادی کے فوراً بعد میگھن کی جانب سے والد کو لکھے گئے پانچ صفحات پر مشتمل خط کے کچھ حصوں کو شائع کردیا تھا۔

Related Articles