’کارگل گرل‘ فلم پر فضائیہ کا اعتراض

نئی دہلی فضائیہ نے آج نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ’گنجن سکسینہ دی کارگل گرل‘ میں اس کی غلط تصویر پیش کرنے کی شکایت کرتے ہوئے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کو خط لکھا ہے۔
فضائیہ نے خط میں کہا ہے کہ فلم میں ایک تنظیم کے طور پر فضائیہ کی کام کی ثقافت کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے جو تشویش کا موضوع ہے۔ اسی سلسلے سرٹیفکیشن بورڈ میں شکایت کی ہے۔
اس نے کہا ہے کہ فلم کے کچھ مناظر میں فضایہ کی شبیہ اس طرح پیش کی گئی ہے جس سے لگتا ہے کہ تنظیم میں خوتین کے ساتھ مساوی سلوک نہیں کیا جاتا۔ فضائیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تنظیم میں خواتین اور مرد ملازمین میں تفریق نہیں کی جاتی اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرائے جاتے ہیں۔
یہ فلم فضاھیہ کی جانباز پائلٹ گنجن سکیسنہ کی زندگی پر مبنی ہے۔ گنجن سکسینہ کو کارگل لڑائی کے دوران غیر معمولی ہمت اور بہادری کے لئے بہادری کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Related Articles