ریلائنس انڈسٹریز کا برطانیہ کی پاور اسٹوریج بیٹری ٹیکنالوجی کمپنی خریدنے کا اعلان

ممبئی، دسمبر۔ ریلائنس نیو انرجی سولر لمیٹڈ (آر این ای ایس ایل) نے جو ریلائنس انڈسٹریز کی ایک ذیلی کمپنی ہے، جمعہ کو برطانیہ کی بیٹری ٹکنالوجی کمپنی فیراڈیون کے پورے حصص کے حصول کا اعلان کیا۔ریلائنس انڈسٹریز نے اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا ہے کہ اس نے یہ سودا 100 ملین پاؤنڈ یعنی تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے میں کیا ہے۔ آر این ای ایس ایل اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور تیزی سے مارکیٹ میں نئی ​​مصنوعات متعارف کرانے کے لیے حاصل شدہ کمپنی میں 25 ملین پاؤنڈ کا اضافی سرمایہ بھی داخل کرے گا۔ریلائنس نے کہا ہے کہ وہ ہندستان کے جام نگر میں دھیرو بھائی امبانی گرین انرجی گیگا کمپلیکس میں جدید ترین فیراڈین ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا۔ ریلائنس انڈسٹریز جام نگر میں ایک بہت بڑی بیٹری (پاور اسٹوریج) فیکٹری لگانے والی ہے۔ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی نے کہا ہے کہ اس حصول سے ہندوستان میں نئی ​​توانائی کا سب سے جدید اور مربوط صنعتی ماحول تیار کرنے کے ہمارے عزائم کو تقویت ملے گی اور اسٹوریج بیٹری کے شعبے میں ہندوستان آگے بڑھے گا اوراس میں ترقی ہوگی۔

Related Articles