پردھان نے برہمن لیڈروں کے ساتھ اہم میٹنگ کی

نئی دہلی، دسمبر۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے مدنظر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اترپردیش کے انتخابی انچارج اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے اتوار کو یہاں پارٹی کے برہمن لیڈروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔اس میٹنگ میں اترپردیش کے نائب وزیراعلی دنیش شرما، ریاست کے وزیر برجیش پاٹھک، شری کانت شرما، جتین پرساد، رکن پارلیمان سدھانشوترویدی، ریتا بہوگنا جوشی، ستیہ دیو چودھری اور لکشمی کانت واجپئی سمیت کئی براہم رکن پارلیمان، وزرا اور لیڈرشامل ہوئے۔میٹنگ میں مسٹر پردھان نے برہمن لیڈروں سے ریاستی امور پر رائے مشورہ کیا اور پارٹی کے لئے برہمن ووٹ بینک کی صورتحال پر بات چیت کی۔میٹنگ کے بعد مسٹر شرما نے کہاکہ اترپردیش انتخابات پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ کوئی طبقہ بی جے پی سے ناراض نہیں۔برہمنوں کا سب سے زیادہ فائدہ بی جے پی کی حکومت میں ہوا۔ ہماری حکومت میں کئی برہمن وزیر ہیں۔اترپردیش میں تقریباً دس فیصد برہمن آبادی ہے۔ ریاست کے اقتدار برہمن بڑے حصہ دار رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں اترپردیش میں برہمنوں کی بی جے پی سے ناراضگی کی خبر آرہی تھی۔اس لئے مسٹر پردھان کی یہ میٹنگ اہم ہے۔

 

Related Articles