بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رنوت کی ممبئی پولیس کے روبرو حاضر ہونے سے معذرت

ممبئی ،دسمبر۔ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رنوت کی اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں سکھ برادری کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران لکھے گئے نازیبا کلمات کے معاملے میں درج شدہ ایف آئی آر کے تعلق سے آج یہاں ممبئی پولیس کے روبرو حاضر ہونے میں یہ کہکر معذوری طلب کی کہ وہ فی الوقت بیرون شہر ہیں۔اداکارہ کے وکیل رضوان صدیقی نے پولیس کو ایک تحریری درخواست دیکر اس بات سے مقامی کھار پولیس کو مطلع کیا اور حاضری کی اگلی تاریخ طلب کی ۔رنوت کے خلاف کھار پولیس اسٹیشن میں سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

Related Articles