کووند نے جنوبی بحریہ کمان کے آپریشنل مظاہرے میں حصہ لیا

کوچی، دسمبر۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے بدھ کو کوچی میں جنوبی بحریہ کمان کے آپریشنل مظاہرے میں شرکت کی۔جنوبی بحریہ کمان نے 40 منٹ کے وقفے میں ہندوستانی بحریہ کے جہازوں اور طیاروں کی جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔مسٹر کووند نے کیرالہ کے اپنے چار روزہ دورے کے دوسرے دن جنوبی بحریہ کمان کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ گورنر عارف محمد خان اور دیگر اعلیٰ دفاعی حکام بھی تھے۔کوچی ڈیفنس پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) نے ٹویٹ کیاکہ صدر کے اعزاز میں ’’تین جے کی جے کار ‘‘کرتے ہوئے کالم فارمیشن میں سیل ٹریننگ شپ ’ترنگینی‘ اور بحریہ کے دیگر جہازوں کا اسٹیم پاسٹ بنیادی طورپر توجہ کا مرکز تھا۔

Related Articles