کورونا ٹیکہ کاری مہم میں 137.67 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

نئی دہلی، دسمبر۔ کورونا ٹیکہ کاری مہم میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 15 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اسی کے ساتھ کورونا ٹیکہ کاری مہم میں ویکسین کی تعداد 137.67 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 15 لاکھ 82 چھ کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ آج صبح سات بجے تک 137 کروڑ 67 لاکھ 20 ہزار 359 کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 6563 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 82 ہزار 267 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.24 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.75 فیصد رہی ہے۔دریں اثناء 8077 افراد کو کووڈ سے نجات پائے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 41 لاکھ 87 ہزار 17 کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب ہونے کی شرح 98.37 فیصد ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 8 لاکھ 77 ہزار 55 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 66 کروڑ 57 لاکھ 12 ہزار 500 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 

Related Articles